سورج کے ساتھ ساتھ ایک سفرنامہ ہے جس میں کچھ ایشیائی ممالک کی سیر کا حال قلم بند کیا ہے مصنف کے خیال میں کسی سفر نامے میں یہ بات اہم نہیں ہوتی کہ جس ممالک کا سفر کیاجارہا ہےوہ معاشی طور پر کتنا ترقی یافتہ ہے بلکہ اہم بات ان چیزوں کا مشاہدہ ہے جن کی وجہ سے ایک ملک دوسرے ممالک سے مختلف نظر آتا ہے .قدرتی مناظر،آثار قدیمہ اور ثقافت وہ چیزیں ہیں جو ایک ملک کو دوسرے ملک سے مختلف بھی بناتی ہیں اور دلچسپ بھی .دنیا میں گھومنے کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ وہ خیالات جو آپ اپنے ملک میں تشکیل دیتے ہیں، ان کا ازسرنو جائزہ لینا پڑتا ہے.کچھ کی ترکیب بدلتی پڑتی ہے اور کچھ کی ترتیب اس سفرنامے کی زبان سادہ مگر دل کش ہے بیان کے دوران برجستہ اشعار اور خوش مزاقی سے بھی کام لیاگیا ہے اس لئے تحریر کا جو مجموعی تاثر سامنے آتا ہے وہ بہت خوشگوار ہے