سید مقبول حسین ١٩٥٢ء میں انجینرنگ کے شعبہ سے منسلک ہو گۓ اور نومبر ١٩٩٢ء میں سنٹرل ٹیلی کمونیکیشن ریجن پنجاب سے بطور ڈویثنل انجینر ریٹائر ہوۓ انہوں نے پانچ سال کی شب وروز محنت کے بعد اللہ تعالی کے ٨٤٣ پیغامات کو انتہائی دل کش انداز میں مکمل کرلیاجوزیر نظر کتاب ہیں.اس کتاب کے تعارف میں معروف عالم دین ڈاکڑ ملک غلام مر تضی نے لکھا ہے کہ اس کتاب کے ذریعہ پیغام الی تک آسان راستہ مل گیا ہی اس کتاب میں اللہ تعالی کے احکام کو انتہائی مستنبد ،عام فہم اور موثر انداز میں پیش کیا گیا ہے. امید ہی کہ قارئین اس کتاب سے کما حقہ استفادہ گے جناب سید مقبول حسین کی مرتب کی ہوئی متفق علیہ احادیث پر مشمتل کتاب “احادیث صحیحہ” چھپ چکی ہے اس میں احادیث کو قرآنی احکام کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے