حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کا نام محمد، حُجتُہ الاسلام لقب اور غزالی عرف تھا.ان کی پیدائش ٤٤٥ء میں خراسان کے ایک شہر طاہران میں ہوئی عربی زبان میں غزل کاتنے کو کہتے ہیں چونکہ آپ کے خاندان میں سُوت کات کر بیچا جاتا تھا اس لئے غزل کی مناسبت سے غزالی مشہور ہوگئے