د جناب مخدوم کا اسم گرامی علی ہے۔آپ کا خاندان ہجویر میں رہتا تھا،غزنی سے بہت قریب ہونےکی وجہ سے اس کا محلہ ہی سمجھا تھا۔غزنی افغانستان کا ایک مشہور شہر ہے۔آپ کی پیدائشغالبا وہیں ہوئی۔اس کے بعد جناب کا خاندان جلاب آگیا۔یہ قصبہ سےغزنی سے ہجویر کی نسبت زیادہ قریب ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جناب ممدوح کو علی ہجویریؒ یا جلابی کہتے ہیں۔جناب کے والد کا نام بھی عثمان جلابیؒ مشہور ہے۔آپ حسنی سید ہیں۔ذیل میں جناب کے دو نسب نامے درج کیے جاتے ہیں۔ایک نسبی اور دوسرا مشرقی .ا) آپ کا نسب نامہ نوواسطوں سے جناب علی کرم اللہ وجہہ سے جاملتا ہے یعی سیّد علی بن عثمان جلابی بن علی بن عبدالرحٰمن بن عبداللہ بن ابی الحسن بن حسین بن زید شہید بن حضرت امام حسنؒ شہید علی شہید کرم اللہ وجہہ۔ب) مشرب کے لحاظ سے آپ حضرت امام اعظم علیہ الرحمتہ کے طریق حنفیہ پر تھے۔ اور تصوف میں آپ کا طریقہ جنید یہ تھا یعی سید علی ہجویریؒ مرید حضرت جنید بغدادیؒ ابوالفضل غزنویؒ کے اور وہ حضرت علی حصر مکیؒ کے اور وہ مرید ؟حضرت شیخ شلبیؒ کے اور مرید حضرت جنید بغدادیؒ کے وہ مرید حضرت سری سقطیؒ کے وہ مرید ھضرت معروف کرخیؒ کے ،وہ مرید حضرت داود طائیؒ کے وہ مرید حضرت حبیب عجمیؒ کے وہ مرید حضرت سیدّ حسن بصری کے اور وہ مرید حضرت سید علی المرتضی شیر خدا کرم اللہ وجہہ کے اور وہ مرید جناب رسول اللہکے